مظفر آباد ( نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے نااہلی کی بعد اپنے حلقےمیں عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خفیہ ایجنسیوں سے کہا میں اس کے عزائم میں رکاوٹ ہوں۔حلقے کے عوام سے خطاب میں تنویر الیاس کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیر میں جی 20 کا اجلاس بلارہا ہے اوریہاں یہ تماشا لگا ہوا ہے۔
توہین عدالت کیس میں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو نااہل قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے خفیہ ایجنسیوں سے کہا کہ میں اس کے عزائم میں رکاوٹ ہوں، کہا گیا کہ میں تحریک انصاف کا جھنڈا نہ اٹھاؤں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔سردار تنویر الیاس کا کہنا تھاکہ سیاسی فیصلے ہم نے کرنا ہیں کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے، ایسے عہدے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں جس میں عزت پر سمجھوتہ ہو۔واضح رہے کہ آج آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی۔عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔