اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم نہیں کیے۔الیکشن کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی ہے، رپورٹ چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترکو بھجوائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہےکہ پنجاب کی نگران حکومت کا کہنا ہےکہ سکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہلکار دے سکتے ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیے 3 لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے پنجاب خیبرپختونخوا الیکشن کے لیے 10اپریل تک فنڈز فراہم کرنےکا کہا تھا۔