لاہور( نمائندہ خصوصی )
سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ انہیں کسی عہدے یا سند کی ضرورت نہیں ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے پیروکار ہیں۔ سابق گورنر کا کہنا تھا کہ انہیں کس نے عہدے سے ہٹانا ہے؟وہ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں، اب بچے جوان ہوگئے ہیں ٹھیک ہے ان کا حق ہے
انہوں نے کہا کہ وہ 15 اپریل کو گول میز کانفرنس کرنے جارہے ہیں جس میں ملک کےنامور وکلا شامل شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پرسینئر رہنما لطیف کھوسہ کو صدر پیپلزپارٹی وکلاء ونگ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔