فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا، آئی ایم ایف کی بات نہ مانتے تو مرتے اور ما نیں تو عوام متاثر ہور ہے ہیں، حکومت انتہائی نامساعد حالات میں ملک کو سنبھال رہی ہے، جلد مشکلات پر قابو پالیں گے، نواز شریف کے دور میں ملک میں لوڈ شیڈ نگ اور دہشت گردی ختم کی گئی مگر اس کے بعد ایک فتنے کو پورا پلان کر کے لایا گیا، بدقسمتی ہے کہ اس بد بخت انسان کو پاکستان پر مسلط کیا گیا جو چار سال ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں بیٹھار ہا مگر اس نے کبھی سلام تک لینا مناسب نہیں سمجھا اور نہ ہی اس کے چار سالوں میں اس کے پاس کوئی پالیسی تھی، عوام سازشی فتنے کی ملک و عوام دشمن سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں۔ان خیالات اظہار انہوں نے فیصل آبادمیں این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے نے ملک کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا، آئی ایم ایف کی بات نہ مانتے تو مرتے اور مائیں تو عوام متاثر ہورہے ہیں، موجودہ حکومت انتہائی مشکل حالات کے باوجود ملک کو سنبھال رہی ہے، میاں نواز شریف کے دور میں دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، لیکن بابا رحمتے نے غلط فیصلے کیے، ججز سے ملکر عمرانی فتنے کو لایا گیا، عمران خان روز اپنے قتل کی پیش گوئی کرتا ہے، جو حرکتیں اس نے کیں اس پر گاوں میں لوگ منہ کالا کر دیتے ہیں، ہم نے موٹر ویز بنائے، جب بھی ملک مشکل میں آیا ہم نے ملک کو مشکل سے نکالا، عمران خان نو جوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، اس فتنے اور فساد کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔