اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )لاکھوں فرزندان اسلام 11 اپریل منگل کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا ایک روز بعد آغاز ہورہا ہے۔ 20رمضان المبارک بمطابق 11اپریل منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز میں ایک روز باقی ہے،آخری عشرے میں مسلمان اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلة القدر کی تلاش میں جہانیاںسمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے بعد متصل خیموں میں داخل ہوں گے۔عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا۔ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے اعتکاف بیس رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد سے شروع ہوکر عید الفطر کاچاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے۔