اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر وزیر اعظم قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔