لاہور(نمائندہ خصوصی)
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے ریلوے انتظامیہ کی طرف سے پیش کردہ متعدد ٹرینوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے روڈ میپ کا جائزہ لیا۔اجلاس میں شالیمار ایکسپریس کو ماہ مئی میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پاک بزنس اور قراقرم ایکسپریس کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے۔اجلاس میں ریلوے لینڈ سے آمدن کے حصول کیلیے مختلف بزنس ماڈلز پر غور بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایم ایل ون کے تخمینہ میں کمی کے آپشنز پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔