اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ملک میں متبادل توانائی کے استعمال کی جانب بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت نے ماحول دوست ہائیڈروجن گیس خود بنانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد توانائی تحفظ اتھارٹی نے پالیسی پر کام شروع کردیا۔دستاویزات کے مطابق ہائیڈورجن گیس متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کی جائے گی، گیس گھریلو، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں استعمال ہوگی۔حکام کے مطابق ڈیموں کے ٹربائنز سے نکلنے والے پانی پر الیکٹرولائزر مشینیں لگیں گی، ہائیڈروجن گیس جلنے سے کوئی گرین ہاوس گیس پیدا نہیں ہوگی۔ایم ڈی نیکا کے مطابق ہائیڈروجن گیس کی پیداواری استعداد زیادہ اور نیوکلئیر انرجی سے بھی سستی ہے، پائلٹ منصوبے کیلئے ملک میں 13سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ پاکستان میں کھیوڑہ میں ہائیڈروجن گیس اسٹور بھی کی جاسکتی ہے۔