کراچی(نمائندہ خصوصی)
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے آباد کے پانچ رکنی وفد نے اپنے چیئرمین الطاف ساہی کی سربراہی میں ملاقات کی اس موقع پر سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی بھی موجود تھے۔
باکسر شہیر آفریدی نے ملاقات میں سندھ پولیس اور آئی جی سندھ کی جانب سے کھیل کے میدان میں سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اسوقت باکسنگ کی عالمی رینکنگ میں میرا نمبر 293 پر ہے جبکہ میں رینکنگ کو مذید بہتر کرنیکے لیئے آئندہ ماہ دبئی میں ہونیوالے باکسنگ مقابلے میں شرکت کرونگا۔آئی جی سندھ نے شہیر آفریدی کو یقین دلایا کہ محکمہ سندھ پولیس آپکی مکمل سپورٹ اور اسپانسر شپ جاری رکھیگا اور دبئی کے باکسنگ ایونٹ میں بھی آپکو اسپانسر کریگا۔آباد کے پانچ رکنی وفد نے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان اور سندھ پولیس کی شہرت کو عام کرنے پر شہیر آفریدی کو اپنی جانب سے متفقہ طور پر اسپانسر کرنیکی یقین دہانی کرائی۔جس پر آئی جی سندھ نے آباد کی اسپانسر شپ کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپکے اس عمل سے باکسنگ مقابلوں میں شہیر آفریدی کا حوصلہ، جوش اور ولولہ اور جیت کی لگن دیدنی ہوگی۔انہوں چیئرمین آباد اور انکی پوری ٹیم کے جذبے کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور تعریف کی۔
اس موقع ایس ایس پی آر آر ایف علی رضا،اے آئی جی ایڈمن سید علی آصف،اے آئی جی ویلفیئر سندھ عرفان بہادر بھی موجود تھے۔