لاہور ( نمائندہ خصوصی ) آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔شہباز شریف اور احد چیمہ نے احتساب عدالت میں وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کیں۔احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج را عبدالجبار نے سماعت کی۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہنیب کی سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا ہے۔ آشیانہ ریفرنس کے وعدہ معاف گواہ منحرف ہو چکے ہیں، ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں،اس ریفرنس میں سزا کا کوئی امکان نہیں ہے، عدالت بریت کی درخواستیں منظور کر کے آشیانہ کیس سے بری کرنے کا حکم دے۔عدالت میں ملزم منیر ضیا، علی سجاد نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی۔