ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی )ڈی آئی خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دےدیا۔ہفتہ کو علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے پر علی امین کے وکیل نے اے ٹی سی سے دوبارہ رجوع کر لیا۔اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آڈیو لیک کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان کی سینٹرل جیل سے پنجاب منتقل کیا جائے گا۔جیل ایریا اور اہم مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کر ک گئی تھی۔