چلاس (نمائندہ خصوصی) دیامیر بھاشا ڈیم پراجیکٹ منصوبے میں تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔