کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا ساتواں اجلاس آج سندھ آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی موبیلیٹی پراجیکٹ بی آر ٹی یلو لائن کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی اور کراچی اربن موبیلیٹی پراجیکٹ کے پوزیشن پیپر کو زیر غور لایا گیا ۔اجلاس میں بی آر ٹی کوریڈور کورنگی روڈ پر ایلیویٹڈ سیکشن کی تعمیر کی سفارش بھی کی گئی جبکہ کرسچن کالونی میں 11 ایکڑ اراضی پر 340 بسوں کے لئے بس ڈپو کی تعمیر کی سفارش کی گئی اور بتایا گیا کہ اس ڈپو میں بجلی کی بچت اور شفاف توانائی کے حوالے سے شمسی توانائی کی سہولت مہیا کی جائے گی۔اجلاس میں وزیر اطلاعات سندھ نے ہدایت کی کہ بی ار ٹی منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبے کی تکمیل میں مستقبل کے تقاضوں کا خیال رکھا جائے۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی حلیم شیخ، ڈی ائی جی ٹریفک احمد نواز کے علاوہ محکم منصوبہ بندی و ترقیات ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ ، پاکستان انجینئرنگ کونسل(سندھ), چیئرمین پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاون پلانرز اور دیگر محکموں و اداروں کے افسران نے شرکت کی۔