لاہور(نمائندہ خصوصی) گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں بلا جواز 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اضافے سے ایل پی جی کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ گھریلوسلنڈر کی قیمت میں240 روپے اضافہ ہو گیا ۔عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2702کی بجائے بلیک میں 3600 میں فروخت جاری ہے۔انہوںنے بتایا کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت بلیک میں13500پر پہنچ گئی ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ گیس مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر رہے ہیں ۔پہاڑی ،دور داراز علاقوں اور دیہاتوں میں گیس 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔گلگت ،بلتستان میںقیمت350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایسوسی ایشن کے تمام اضلاع کے صدور اپنے اپنے ضلع میںڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کریں ۔