پشاور( نمائندہ خصوصی)
دہشت گردی کے مقدمات، 7 گھنٹے عدالت میں چھپے رہنے کے بعد بالاخر پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا پاک تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور کو پشاور ہائیکورٹ کے احاطے سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ علی امین گنڈا پور پر پنجاب اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے رہنما نے پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ سرکٹ بنچ میں موجود تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے گرفتاری سے بچنے کیلئے احاطہ عدالت میں پناہ لے رکھی تھی۔ پولیس نے ہائی کورٹ ڈیرہ سرکٹ بنچ کے باہر ڈیرے ڈال دیئے تھے ،کئی گھنٹے بعد احاطہ عدالت سے باہر آنے پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو پولیس گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئی۔