اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو ٹی شرٹ کی برآمد ات کے پہلے دو ماہ میں 106 فیصد اضافہ کیساتھ 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، 2022 میں پاکستان کی چین کو مرد انہ ملبوسات کی برآمدات میں تقریباً 33 فیصد اضافہ ہوا،مستقبل قریب میں، چینی معیار کے مطابق تیار کردہ مزید کپڑے اور ملبوسات چین اور دنیا بھر میں برآمد کیے جاسکیں گے۔گوادر پرو کے مطابق ایک 38 سالہ پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے چائنہ آپریشنز کے سربراہ عثمان سعید نے کیا پاکستان 40 سے 50 سالوں سے چین کو کاٹن اور یارن برآمد کر رہا ہے اور ہم فیبرکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شنگھائی میں منعقدہ انٹر ٹیکسٹائل ایکسپو میں گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش نے پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نمائش کنندگان اپنے چینی ہم منصبوں کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور رجحانات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق عثمان نے امید ظاہر کی کہ مزید چینی کاروباری ادارے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تبادلوں کے لیے آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والی چوتھی انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت کریں گے۔