سرگودھا(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے راہنما علی امین گنڈا پور کا حفاظتی اسلحہ ڈیرہ سے لاہور منتقل کرتے ہوئے سرگودھا ریجن پولیس نے بین الصوبائی چیک پوسٹ پر پکڑ کر کار کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا ریجن میں کے پی کے سے پنجاب داخل ہونے والی اسلحہ سے بھری کار کو بین الصوبائی چیک پوسٹ داخل پر پکڑ کر اس سے 22 رائفلیں222بور،42 میگزین اور 181 کارتوس برآمد کر لیا اور ڈرائیور محمد رشید کو ساتھی محمد اعجاز سمیت گرفتار کر کے تھانہ صدر پولیس بھکر منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پی ٹی آئی کے راہنما علی امین گنڈا پور کا حفاظتی اسحلہ ڈیرہ اسماعیل سے واپس لاہور منتقل کر رہے تھےجو سرگودھا ریجن پولیس نے دوران چیکنگ پکڑا گیا۔تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار اور اسحلہ قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324/440/353/186/279اور13/20/65 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔