اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دےدیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فہد حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔فہد حسین نے وزیراعظم سے ملاقات میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے فہد حسین کو جواب دیا کہ میں ملک کے لیے آپ کی خدمات کا شکر گزار ہوں، میں نے آپ کی دانشمندانہ مشاورت سے بہت فائدہ اٹھایا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آپ کو ایک کمال کا انسان اور ٹیم پلیئر پایا، آپ کے مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں۔فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور میڈیا کمیونیکیشن تھے۔