کراچی (نمائندہ خصوصی)
آرٹس کونسل پاکستان کراچی، کی ممبر لائژن کمیٹی کی جانب سے ممبر خواتین کے لئے "محفل نعت ” کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل نعت کی صدارت ڈاکٹر فاطمہ حسن صاحبہ نے فرمائی جب کہاس بابرکت محفل کی نظامت کے فرائض راقم الحروف (ڈاکٹر حنا امبرین طارق) کے حصے میں آئی۔ شہر کی سینئر شاعرات نے بارگاہِ رسالت میں گل ہائے عقیدت پیش کیے.سید المرسلین ، محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی توصیف و تعریف کا سلسلہ ازل سے لے کر جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا ۔ آج اس پرنور محفل میں محترمہ نسیم نازش، محترمہ ریحانہ روحی، ریحانہ احسان صاحبہ ، ثبین سیف صاحبہ، امت الحئی وفا صاحبہ، سحر علی، عشرت حبیب صاحبہ اور راقم الحروف نے شانِ رسالت میں ھدیہء نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس محفل نعت کے انعقاد میں صدر آرٹس کونسل ، محمد احمد شاہ نے بہ طور خاص دلچسپی لی ۔ چئرمین ممبر لائژن کمیٹی اسجد بخاری صاحب نے تمام انتظامات اپنی نگرانی میں مکمل کروائے۔ شکیل خان صاحب ، شاہ صاحب کی ہدایات کے مطابق تمام وقت محفل نعت میں موجود رہے ۔ محفل نعت کا اختتام پرتکلف افطارعشائیہ پر ہوا۔