اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم قائد عوام زولفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ہے کہ شہید زولفقار علی بھٹو کے بغیر آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کا تزکرہ نا ممکن ہے4 اپریل اس ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی آواز قتل کرنے کا دن ھےبھٹو شہید کی آواز آج کروڑوں عوام کے زبان سے جاری ھےنیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ زولفقار علی بھٹو کا حق ادا کئے بغیر تاریخ ہمیں رستہ نہیں دیگی قائد عوام زولفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل کو دنیا کے انصاف پسندوں نے مسترد کیا ۔قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کی روح پاکستان کے روشن مستقبل کے قاتلوں کا پیچھا کرتی رہے گی ۔قائد عوام زولفقار علی بھٹو شہید آج پھی کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں قائد عوام کی آئینی جمہوری عوامی آواز دبانے والوں کا نام و نشان نہیں
نیر بخاری۔نے مزید کہا ہے کہ زولفقار علی بھٹو وطن پرست قومی راہبر عوامی راہنما اور عالمی مدبر تھےپہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو راہ سے ہٹانے والوں نے ملک و ملت دشمنی کی زولفقار علی بھٹو کو راہ سے ہٹا کر ملک کو صدیاں پیچھے دھکیل دیا گیا
عوام دشمنوں کو قائد عوام کے جمہور کی آزادی عوامی خوشحالی ملکی ترقی کے اقدامات ہضم نہ ہوئے
مزدور محنت کسان کاشتکار محروم طبقات کے سروں سے سہارا چھیننے والے قومی مجرم ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ زولفقار علی بھٹو نے ایین پاکستان کے تحت مظلوم محروم محکوم طبقات کو زبان اور برابر حق کی ضمانت دی پہلے منتخب وزیراعظم نے تعلیم صحت رووزگار رہائش کی سرکاری پالیسیوں کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا ہے کہ
پیپلز پارٹی اور کارکن قائد عوام کی جمہوریت ملکی خوشحال اور عوام دوست فکر و فلفسفہ پر کاربند رہنے کا عہد کرتے ہیں نیر بخآری نے کہا ہے۔ کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں ہر قسم کے استحصال.کے خاتمے کی جدوجہد جاری رہے گی پیپلز پارٹی آیین کی بالادستی جمہوریت کی مظبوطی اور عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے کوشاں رہیگی