کراچی(نمائندہ خصوصی ) پاکستانی صرف ایک سال میں 83 ارب روپے کی چائے پی گئی، جبکہ مالی سال 2021-22 میں لاکھوں سائیکلز، موٹرسائیکلز اور ہزاروں رکشے بھی منگوائے گئے۔پاکستانیوں نے صرف ایک سال میں 83 ارب روپے کی چائے پی لی۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت 22-2021 میں 13 ارب کی زیادہ چائے منگوائی گئی۔گزشتہ سال پاکستان نے70 ارب 82 کروڑ کی چائے منگوائی، جب کہ 22-2021 میں 83 ارب 88کروڑسےزائد کی چائےمنگوائی۔بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے
کہ گزشتہ سال پاکستان نے6 کھرب سے زائد کی ادویات منگوائیں، پاکستان نے سب سے زیادہ بیرون ملک تولیے، گارمنٹس اور گرم کپڑے برآمد کیے۔مالی سال 2021-22 میں پاکستان نے 41 لاکھ سے زائد سائیکلیں اور 44 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں بھی منگوائیں، جب کہ 75 ہزار سے زائد رکشے اور 43 لاکھ سے زائد کاریں بھی درآمد کی گئیں۔