اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہونگے ،قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد (آج)پیر کو دوپہر دو بجے منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کرینگے ۔تلاوت ، حدیث ،نعت اور قومی ترانہ کے بعد سوالات دریافت کئے جائینگے اور ان کے جوابات دیئے جائینگے ۔اجلاس کے در ان عالیہ کامران ، صلاح الدین ایوبی اور محمد جمال الدین وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملے کی جانب دلائینگے جو ملک میں رمضان المبارک کے ماہ میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ہے ۔اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹیوں اور مختلف رپورٹس پیش کی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007کے قاعدہ288کے تحت تحریک پیش کرینگے کہ کلام بی بی انٹر نیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ بنوں ،بل2023زیر غور لانے کےلئے مذکورہ قواعد کے قاعدہ 123کے ذیلی قاعدہ (2)کی مقتضیات موقوف کی جائیں ۔ وفاقی وزیر تعلیم تحریک پیش کرینگے کہ کلام بی بی انٹر نیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ بنوں کے قیام کےلئے احکام ضع کر نے کا بل (کلام بی بی انٹر نیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ بنوںبل2023)قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کر دہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے ۔وفاقی وزیر تعلیم تحریک پیش کرینگے کہ کلام بی بی انٹر نیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ بنوں کے قیام کےلئے احکام ضع کر نے کا بل (کلام بی بی انٹر نیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ بنوںبل2023)منظور کیا جائے ۔