اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ حج بھی مزید مہنگا ہوگیا، کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ وی وی آئی پیکیج 34 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہوگیا۔ وزات مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹے کے ساتھ 12 پیکیجز بھی تجویز کردیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کردیا جبکہ ساتھ ہی پرائیویٹ حج کیلئے 12 پیکیجز بھی تجویز کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں سال 736 ٹور آپریٹرز میں کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے جن کی فہرست بھی جاری کردی گئی، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امور کے پیکیجز کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج کے کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ وی وی آئی پی پیکیج 34 لاکھ روپے کا ہوگیا۔وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کیلئے پیکیجز کے ساتھ سہولیات بھی طے کردیں۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی آپریٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے جامع حکمت عملی طے کرلی، وعدے کے مطابق سہولیات نہ دینے والے آپریٹرز کو سزائیں ملیں گی۔