کراچی( بیورو رپورٹ ) چیئرمین کے پی ٹی نادر وڑائچ کو عہدے سے ہٹانے پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا ردعمل سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ نادر وڑائچ ایک ایماندار، قابل اور محنتی افسر ہیں وہ کسی سے فضول ڈکٹیشن لینا پسند نہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نادر وڑائچ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا امیدہے فیصل سبزواری کچھ لوگوں کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے۔سابق وفاقی وزیر بحری امور نے کہاکہ دباﺅ ڈالنے والے وزارت بحری امور کو سونے کا انڈا دینے والی مرغی سمجھتے ہیں۔