اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال عوام کا آٹا ،چینی، روٹی لوٹنے والے اب وزیراعظم کی مفت آٹا سکیم کو متنازعہ بنا رہے ہیں، اتنی غلیظ ذہنیت ہے کہ عوامی منصوبوں کو بھی اپنی گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں،سیاسی یتیم اپنی تمام سازشیں ناکام ہونے کے بعد عوام کے مفت آٹے کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے کیڑے والی گندم عمران خان نے منگوائی ہو گی؟اتنی غلیظ ذہنیت ہے کہ عوامی منصوبوں کو بھی اپنی گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔پنجاب کے عوام کو مفت آٹا ملے، مفت بجلی ملے، میٹرو اور اورنج ٹرین ملے، انہیں تکلیف ہو جاتی ہے۔عوام کا آٹاچینی کھا جانے والے عمران کو غم کھا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف غریبوں کو مفت آٹا کیوں دے رہا ہے؟اب وزیراعظم عمران نہیں جو عوام کا آٹا کھا گیا ، روٹی کھا گیا، روزگار کھا گیا۔انہوںنے کہاکہ اب وزیرعظم عمران نہیں جو عوام کے پیٹ پہ ڈاکے ڈالے، انہیں کارخانے سے نکال کر لنگر خانے پر بٹھا دے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات عوام کی ترقی، بےروزگاری اور مہنگائی کم کرنے کا سوچتا ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف ہیں جنہوں نے ترقی کے بند تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔سیاسی یتیم اپنی تمام سازشیں ناکام ہونے کے بعد عوام کے مفت آٹے کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔میڈیا سے درخواست ہے کہ تحقیق کے بغیر ایسی غلیظ ذہنیت کی جھوٹی اور عوام دشمن خبریں چلانے سے گریز کریں۔