کراچی(نمائندہ خصوصی)ملک میں جاری سیاسی صورتِ حال پرمفتی اعظم پاکستان شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اس وقت یہ بحث کی جائے گی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہو گا کہ سب مل کر آگ بجھائیں؟۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کسی گھر کے لوگ لڑرہے ہوں تو کیا بحث کی جائیگی کہ آگ کس نے لگائی؟ یہ واحد راستہ ہوگا کہ سب مل کر آگ بجھائیں۔انہوں نے لکھا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ”تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراو اوراللہ سے ڈرو تاکہ تمھارے ساتھ رحمت کامعاملہ کیا جائے“عوام اور بااثرحضرات کافرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پرعمل کرکے رہنماوں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ حل یہی ہے تمام جماعتیں اور ادارے سرجوڑ کر ملک بچائیں، بااثرحضرات رہنماﺅں کو ساتھ بٹھانے کی کوشش کریں۔مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے پیغام میں کہاکہ سب کو ساتھ بٹھا کر ملکی مفاد کیلئے مسئلے کا حل نکالنا فرض ہے اللہ تعالی اس کی توفیق عطا فرمائے۔آم!