اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ ملک کی تاریخ میں گھڑی چوری اور فارن ایجنٹ عزیراعظم نااہل ہوگا ،بیٹی چھپانے کی ملک کی تاریخ میں مثال ہے اور نہ ہوگی ،اپنی بیٹی کو نہ اپنانا انسانیت کی توہین ہے ۔ اپنے بیان میں سابق وزیر مملکت نے کہاکہ نااہل اب ایک ہی وزیراعظم ہوگا اور وہ بھی اپنی بیٹی کو کاغذات میں چھپانے اور نہ اپنانے کی وجہ سے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ میں گھڑی چوری اور فارن ایجنٹ عزیراعظم نااہل ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ بیٹی چھپانے کی ملک کی تاریخ میں مثال ہے اور نہ ہوگی ،اپنی بیٹی کو نہ اپنانا انسانیت کی توہین ہے ۔انہوںنے کہاکہ بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی اب صرف دہشت گرد فارن فنڈد جماعت کی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی اب صرف پولیس پہ پٹرول بم پھینکنے والی جماعت دہشت گرد جامعت کی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن ایکٹ کی صریحاًلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان نے کاغزات میں اپنی بیٹی چھپائی اور فارن فنڈنگ کی ،فارن ایجنٹ جھوٹا دہشت گرد مجرم پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت پر حملہ کرنا، جج کو گالی اور دھمکی دینا عدلات کے گیٹ توڑنا کس آرٹیکل کے نیچے آتا ہے ،پولیس پر پٹرول بم پھینکنا فارن فنڈنگ سے پارٹی چلانا کس آرٹیکل کے نیچے آتا ہے ،بیٹی کو نہ اپنانا اور کاغذات میں چھپانا کس آرٹیکل کے خلاف ہے۔