اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے سابق وزیر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہ محمود قریشی منافقانہ طرز عمل سے قوم کو گمراہ کرنے میں ناکام ہونگے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری آئین کے محافظ ہیں اور رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی 18 ویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کی سازش کی، عمران نیازی نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا جرم کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کے بجائے قومی اسمبلی پر حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کے انتخابات سے قبل دو صوبوں میں انتخابات وفاق کے خلاف گھناو¿نی سازش ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسمبلی میں استعفے دینے کے بعد شاہ محمود قریشی کس منہ سے ممبر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے سائفر کی طوطا کہانی گھڑی تھی۔