کراچی(نمائندہ خصوصی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے کہا ہے کہ ایکسپوٹرز 30اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں۔کراچی سے اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ سے 30دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر3فیصد کٹوتی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق30سے60روز بعد ایکسپورٹس رقوم لانے پر6فیصد کٹوتی اور30اپریل سے60روز بعد ایکسپورٹس رقوم پر9فیصد کٹوتی ہوگی۔