کراچی(نمائندہ خصوصی )کراچی کی مقامی عدالت نے سائٹ ایریا میں بھگدڑ سے ہونیوالی اموات کے مقدمے میں فیکٹری مالک سمیت 9ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔گزشتہ روز سائٹ ایریا میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 12افراد کے جان سے جانے کا افسوسناک واقعہ فیکٹری انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا۔عدالت میں سائٹ ایریا میں بھگدڑ سے اموات کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں فیکٹری مالک سمیت 9ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔