راولپنڈی /شمالی وزیرستان ( بیورورپورٹ ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں اور پاک فوج کے دستوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور مو¿ثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا تاہم آئی ایس پی آر نے کہا کہ سپاہی شاہزیب امتیاز نے بہادری سے لڑنے کے بعد جام شہادت نوش کیا، ان کی عمر 25 سال تھی اور وہ کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔