اسلام آباد (این این آئی)اعلی عدلیہ سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر صدر مملکت نے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے آئینی و قانونی ماہرین سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی؟ کیا از خود نوٹس سے متعلق آئین کے آرٹیکل 184تین میں قانون سے ترمیم کی جاسکتی ہے ؟ صدر مملکت کو وفاقی وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ایوان صدر کی قانونی ٹیم سے بھی صدر عارف علوی کی مشاورت جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے بعض قانونی ماہرین نے صدر کو بل لٹکانے کا مشورہ دیا ہے۔