لندن (نمائندہ نمائندہ ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ اس وقت سب متفق ہیں کہ انتخابات سے متعلق کیس پرفل کورٹ بنایا جائے، یہ قومی معاملہ ہے کسی ٹرک، ریڑھی والے یا پلاٹ خالی کرانے کا ایشو نہیں ، 2017 میں جب میں وزیراعظم تھا توملک میں حالات کس طرح کے تھے، ہمارے دور میں ڈالر 105 روپےکا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، ہمارے دورمیں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی، 2017 میں بھی اس قسم کا بینچ بنا تھا جس کی وجہ سے ملک کا مستقبل تاریک نظراتاہے، قوم کے لوگوں دیکھو، اپنی انکھیں کھولو، یہ آپ کےساتھ گھناونا مذاق ہورہا ہے، 2017 کے بعد دیکھیں آپ کے ساتھ کیاہوا، پہلے آپ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے تھے۔