لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججز اس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اٹھا دیں اس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔ انہوںنے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ جسٹس مندوخیل کی دعاﺅں میں شریک ہیں کہ اللہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین !۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا کہ عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ابھی بھی یہ ہی سمجھیں