اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے ان لینڈ ریونیو کے دو افسران سمیت کسٹم اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کی منظوری دیدی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ اجلاس کا آخری سیشن ہو ا، جس میں وزیراعظم نے ان لینڈ ریونیو کے دو افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی،ترقی پانے والوں سید ندیم حسین رضوی، محمد ندیم عارف شامل ،کسٹم سروس کے مکرم جاہ انصاری اور فیض احمد کو بھی گریڈ میں ترقی دیدی گئی جبکہ آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے لیاقت علی میمن کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔