اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت محفوظ انتقال خون کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ھے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈی جی ہیلتھ کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ ریجنل بلڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ریجنل بلڈ سنٹر جرمن حکومت کے تعاون سے قایم کیا گیا ھے ،بلڈ سنٹر کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں محفوظ معیاری خون کی فراہمی کو یقینی بنانا ھے ،ریجنل بلڈ سنٹر کی لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ھے ،لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے اس ادرے کا اہم کردار ھے ،ریجنل بلڈ سنٹر کی ٹیم مختلف تعلیمی اداروں اور تفریحی مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتی ھے ۔ انہوں نے کہا کہ حاصل ہونے والے خون کے عطیات کو ریجنل بلڈ سنٹر کی لیب سے ٹیسٹ کیا جاتا ھے ، جہاں خون کے عطیہ کو (CLIA)کے بعد (NAAT) ٹیکنیک سے ٹیسٹ کیاجاتا ھے تاکہ کسی قسم کی انفیکشن کے منتقل ہونے کا امکان باقی نہ رھے،وزارتِ صحت محفوظ انتقال خون کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ھے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے مربوط حکمت عملی جاری ھے ،صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔