اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بینچ کا ٹوٹنا نشاندہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی یہاں آیا ہوں تو مجھے پتا چلا کہ بینچ ٹوٹ گیا ہے، اب کوئی نیا بینچ بنے گا، بینچ کا ٹوٹنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کی ذمہ داری ہے کہ عدلیہ کے وقار کا تحفظ کریں، جو کچھ نظر آرہا ہے اس سے یہ چیز ثابت نہیں ہو رہی۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ انصاف کے ترازو کے پلڑے برابر رکھے، پارلیمنٹ میں اختلاف رائے عام بات ہے تاہم عدلیہ میں اختلاف رائے اچھا نہیں ہے۔