لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅںپر درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش کے سلسلہ میں جے آئی ٹی کے سر براہ نے رہنماﺅں کو آج ( جمعہ) 11 بجے طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی طرف سے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، فرخ حبیب، فواد چودھری، اعجاز چودھری اورمسرت جمشید چیمہ کو 11 بجے سی سی پی او لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے۔تمام پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جے آئی ٹی پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں پر درج 10 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔