لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 7ہزار روپے اضافے سے 32ہزارروپے مقررکردی گئی ،گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مزدورکی کم سے کم اجرت 25ہزار سے بڑھا کر 32ہزار روپے کر دی گئی ۔گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی منظوری کے بعد سیکرٹری مینمم ویجزبورڈپنجاب نے نئی اجرت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔واضح رہے کہ پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے کم سے کم تنخواہ میں دیگر صوبوں سے پہلے اضافہ کیا ہے۔