ایمسٹرڈیم( نیٹ نیوز) نیدر لینڈ کی کمپنی نے دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک کار متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے اور انہیں ماحول دوست ذرائع پر منتقل کرنے کیلئے تیزی سے کام ہورہا ہے، اور اس ضمن میں کمپنیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائی جارہی ہیں۔نیٹ رپورٹس کے مطابق بہت جلد سورج کی روشنی سے چلنے والی کار کو بھی استعمال کرسکیں گے، نیدرلینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک گاڑی صارفین کو فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے،نیٹ رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی نیدرلینڈ کی لائٹ ایئر نامی ایک کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جارہی ہے، کمپنی نے 60 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر والی 949گاڑیاں تیار کرلی ہیں جس کی چھت اور دروازوں پر سولر پینل نصب ہوں گے۔
میٹ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گاڑی سولر اور الیکٹرک بیٹری کی بدولت ایک مرتبہ چارج کرنے سے 700 کلو میٹر سے بھی زیادہ سفر کرسکے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو(پاکستانی 5 کروڑ 35 لاکھ روپے سے بھی زائد) رکھی گئی ہے جبکہ یہ گاڑی آئندہ چند ہفتوں میں یورپ میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گئ جبکہ عالمی میڈہا کے مطابق کمپنی نے 60 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر والی 949 گاڑیاں تیار کرلی ہیں جس کی چھت اور دروازوں پر سولر پینل نصب ہوں گے۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے لیکن یہ بجلی سے ہی چارج ہوتی ہیں اور بجلی کو خام تیل سے تیار کیا جاتا ہے۔لیکن اس سولر الیکٹرک کار کو آپ سورج کے ذریعے دن میں کسی بھی وقت چارج کرسکتے ہیں جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی سولر اور الیکٹرک بیٹری کی بدولت ایک مرتبہ چارج کرنے سے 700 کلو میٹر سے بھی زیادہ سفر کرسکتی ہے۔اس گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو رکھی گئی ہے یعنی پاکستانی 5 کروڑ 35 لاکھ روپے سے بھی زائد جبکہ یہ گاڑی آئندہ چند ہفتوں میں یورپ میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔دوسری جانب کمپنی کم قیمت والا ماڈل بھی تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کی پروڈکشن 2024 کے آخر یا 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔نیٹ رپورٹس کے مطابق کم قیمت والی گاڑی کی قیمت 30 ہزار یورو سے شروع ہوگی یعنی پاکستانی 64 لاکھ سے زائد ہو گی