کراچی (نمائندہ خصوصی )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی ہے کہ مفرور/اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لیئے پندرہ روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آئی ٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈائریکٹر آئی ٹی نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔انہوںنے بتایا کہ پولیس چھاپوں،ناکہ بندیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کے استعمال سے 216 کریمنلز گرفتار ہوئے۔09 اشتہاری ملزمان جبکہ 21 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ پندرہ روزہ مہم کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع کے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔جن مفرور/اشتہاری ملزمان کے کوائف مکمل ہیں انکے قومی شناختی کارڈز اور بنک اکانٹ بلاک/منجمد کرنی کےلئے متعلقہ ادارے کو مکتوب ارسال کیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ ویلفیئر سندھ،ڈی آئی جی آئی ٹی،ڈی آئی جی فائنانس سمیت ایدمن سی پی او اور اسٹیبلشمنٹ ون سندھ نے شرکت کی۔