کراچی (بیورو رپورٹ ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو بجلی کی تقسیم کے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی 1.62 روپے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)کی درخواستوں پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)آج(جمعرات) سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، کراچی کے علاوہ باقی ملک کے لیے بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا میں درخواستیں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئیں، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔