کراچی (نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انشاء اللہ حکومت سندھ کل سے صوبے کے مستحق افراد کو 15.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم شروع کر دے گی۔ یہ رقم آٹے کی خریداری کی مد میں دی جا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ کے 78 لاکھ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ آج (منگل) دوپہر سے مستحق خاندانوں کو ایس ایم ایس آنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میسیج موصول نا ہو تو براۓ مہربانی 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کریں۔