لاہور( کامرس رپورٹر )
گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (GO) نے بوریوالا میں سویٹ ہوم کے 20 بچوں کیلئے تین روزہ تعلیمی اور تفریحی دورہ کو سپانسر کیا۔سویٹ ہوم کوثر مجید فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے جسے GO کے ڈائریکٹر شہزاد مبین صاحب کی قیادت میں چلا یاجارہا ہے۔ٹرپ کا انتظام کرنل (ریٹائرڈ) انوار خورشید کی سرپرستی اور رہنمائی میں کیا گیا جن کی سربراہی میں GO میں سی ایس آر منصوبوں پر کام ہوتاہے۔بچوں کو لاہور میں متعدد مقامات بشمول پاکستان آرمی میوزیم، جوائے لینڈ،مینارِ پاکستان، بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور لاہور چڑیا گھر کی سیر کرائی گئی۔بچوں کو GO کے سی ای او خالد ریاض صاحب سمیت GO کی سینئر قیادت کے ساتھ رسمی طور پر بات چیت کا موقع بھی ملا۔خالد ریاض صاحب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خالد ریاض نے بچوں کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے میں سویٹ ہوم اور کوثر مجید فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا”ہمیں ان بچوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے سویٹ ہوم اور کوثر مجید فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے تاکہ وہ نئے افق تلاش اور مثبت یادیں بناسکیں۔ GO ایسے اقدامات کی معاونت اور حمایت کیلئے پرعزم ہے جو ہمارے نوجوانوں کیلئے بہتر مستقبل تعمیر کرنے میں مدد دیں۔“
2018میں کوثر مجید فاؤنڈیشن نے بوریوالا میں سویٹ ہوم قا ئم کیا۔اس مقصد کے لئے 6شیلٹر ہومزتقریباََ 60بچوں کے رہنے کی گنجائش کے ساتھ تعمیر کئے گئے تھے، جہاں بچوں کی تمام سماجی و جزباتی ضروریات پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سمجھا جاتا ہے۔
GOکی طرف سے منعقد ٹرپ کامیاب رہاجس نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں جوزندگی بھر کیلئے بچوں کیلئے ایک یادگار ٹرپ رہیگا۔