کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط تحریر کیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ اورماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔