اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسلام آباد انتظامیہ نے دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر تے ہوئے حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاریوں کا انتباہ جاری کر دیا ہے ۔اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے ذریعے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں صرف متعلقہ افراد کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے جانب سے رابطہ کاری عامر کیانی کے سپرد کی گئی ہے، علاوہ ازیں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔