اسلام آباد( نیٹ نیوز ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 4 روزہ اجلاس 14 جون سے برلن میں شروع ہوگا، 34میں سے 32نکات پر عمل کر نے کے بعد فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا 4 روزہ اجلاس 14 جون سے برلن میں شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 34میں سے 32نکات پر عمل کر نے کے بعد فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے، ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کااعلان سترہ جون کو کیا جائیگا ۔