کراچی(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے مہنگائمہنگائی کم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرااور مشیران مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ادھر کراچی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے، انتظامیہ نے 172 گراں فروشوں پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے، گراں فروشی پر ضلع جنوبی میں ایک، ضلع کورنگی میں 2 دکانیں سیل کر دی گئیں۔گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کمشنر آفس میں شکایتی مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے اپیل کی کہ شہری گراں فروشوں کے خلاف شکایتی مرکز کے نمبر پر اطلاع دیں، 02199203443 یا 02199205645 پر شکایت کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔