لاہور(نمائندہ خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے پی ٹی آئی کے گریٹر اقبال پارک جلسے سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ۔پی ایچ اے کے مطابق پی ٹی آئی اے کے جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک میں کم وبیش80لاکھ روپے کا نقصان کا تخمینہ ہے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے نے افسران مالیوں کی ڈیوٹی لگادی ہے جنہوںنے نقصان کے حوالے سے سروے شروع کردیاہے ۔پی ٹی آئی گریٹر اقبال پارک میں اس سے پہلے جلسہ سے ہونے والے نقصانات کی مد میں بھی 40لاکھ روپے کی ڈیفالٹر ہے ۔