اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انتظامیہ عزت اور سکون سے آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار نہ بناسکی،مفت آٹا پانے کی تگ و دو میں ملک کے مختلف شہروں میں 6 جانیں چلی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ عزت اور سکون سے آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار نہ بناسکی،مفت آٹا پانے کی تگ و دو میں ملک کے مختلف شہروں میں 6 جانیں چلی گئیں ۔ بھکر میں گھنٹوں قطار میں باری کا انتظار کرنے والا شخص دم توڑ گیا، مظفر گڑھ میں بھگدڑ بزرگ خاتون کی زندگی لے گئی ، ملتان، فیصل آباد اور کوٹ ادو میں قطاروں میں انتظار کرنے والے 3 افراد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ادھر چارسدہ میں دھکم پیل اور بھگدڑ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔